چنتامنی:24 /جنوری(محمد اسلم/ایس او نیوز)چکبالاپور ضلع وقف افسروں کے کوتاہی اور لاپروائیوں کے نتیجے میں وقف املاک پر دوسروں کا قبضہ ہوتا جارہا ہے ضلع وقف افسر صرف چہار دیواروں میں بیٹھ کر ملازمت کرنے سے وقف کے املاک کی تحفظ نہیں ہوسکتی وقف کی جائیدادوں کے تحفظ و ترقی کیلئے جدوجہد کرنا چاہئے یہ بات چکبالاپور ضلع وقف مشاورتی کمیٹی کے چیرمین بی ایس رفیع اللہ نے کہی ۔
آج انہوں نے جنوبی ہندوستان کی مشہور معروف درگاہ مانے جانے والی تعلقہ میں واقع مرغ ملہ حضرت اماں جان باواجان ؒ درگاہ کے آس پاس اوقاف کے جائیدادوں کا معائنہ کرنے بعد آخباری نمائندوں سے با ت کرتے ہوئے کہا کہ مرغ ملہ درگاہ کے متصل پچھلے چالیس سالوں سے وقف املاک کی کثیر زمین پر غیر قانونی طور پر قبضہ ہوگیا تھا جس پر کارروائی کرتے ہوئے جو دکانیں ہٹا دیا گیا تھا ان دکان داروں کو عنقریب کمرشیل کامپلکس میں دکانات دینے کی کوشش کی جائیگی۔
انہوں نے ضلع وقف افسر کی لاپرواہی پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے بتایا کہ مرغ ملہ درگاہ کےآس پاس کسی نامعلوم شخص نے وقف کی املاک پر غیر قانونی قبضہ کرکے مکان تعمیر کرنے کی کوشش کی ہے جس کو روک دیا گیا ہے جس کسی نے بھی وقف کی املاک پر غیر قانونی مکان تعمیر کرنے کی کوشش کی ہے اُس کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی ۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر تنویر سیٹھ نے مرغ ملہ درگاہ کی مزید ترقی کیلئے 50لاکھ روپئے کا خصوصی فنڈ دینے کے علاوہ چنتامنی تعلقہ کے اوقاف کے اداروں کے قبضہ میں جو بھی جائیداد آتے ہیں ان کی حصار بندی کیلئے اور قبرستانوں کو کمپاؤنڈ بنانے کیلئے 20 لاکھ روپئے فنڈ جاری کیا ہے چکبالاپور ضلع کے اوقاف کے اداروں کی ترقی کیلئے وقف وزیر خصوصی توجہ دیکر اوقاف کے املاک کی ترقی اور تحفظ کیلئے مزید فنڈ دینے کا بھروسہ دلائے ہیں ۔
انہوں نے آخباری نمائندوں کے ایک سوال کے جواب پر بتایا کہ چنتامنی وجیا بینک میں جو وقف کے ساڑھے چار کروڑروپئے کی ہیرا پھیری ہوئی تھی اُس میں تین کروڑ روپئے رقم حفاظت سے ہے جبکہ باقی رقم وجیا بینک ہی میں ہے اس کو بہت جلد وقف اپنے قبضے میں کرلیں گی وقف کے ایک افسر کے لاپروائی سے وقف کی رقم یہاں کے بینک میں جمع ہوگئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مرغ ملہ درگاہ کے آس پاس غیر قانونی قبضہ جات ہٹائے جانے کے بعد کمپاؤنڈ ودیگر ترقیاتی کام انجام دئے جارہے ہیں جلد ازجلد کمپاؤنڈ کا تعمیری کام مکمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے انشاء اللہ دو ماہ میں کمپاؤنڈ کا تعمیری کام مکمل ہوجائیگا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلع وقف کمیٹی کے رُکن محمد خلیل ہادیگرہ درگاہ سپروئزر طیب پاشاہ ٹیپو سیکولر سینا کے تعلقہ صدر محی الدین پاشاہ افسر پاشاہ عنایت ، سردارسمیت کئی احباب موجود رہے۔